ابنا: علی اکبر صالحی نے ڈنمارک کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوۓ ایران پر ممکنہ حملے سے متعلق صہیونی ریاست کی دھمکیوں کے رد عمل میں یہ بات زور دے کر کہی کہ صہیونی ریاست ایران کے مقابلے میں چند دنوں سے زیادہ تک اپنا وجود برقرار رکھنے پر قادر نہیں ہے اور ایران پر صہیونی ریاست کا کسی بھی طرح کا ممکنہ حملہ اس حکومت کی نابودی پر منتج ہوگا۔ علی اکبر صالحی نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ صہیونی ریاست ایران پر حملے کے خطرناک نتائج سے آگاہ ہے خبردار کیا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کا اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے پوری طاقت اور موثر انداز میں جواب دیا جاۓ گا۔ .......
/169